غسل کیوں ضروری ہے۔
جب انسان کا جسم پلید یا ناپاک ہو جاتا ہے تو غسل کرنا واجب ہو جاتا ہے ۔ جسم پر کسی قسم کی غلاظت یا گندگی لگ جائے تو جسم ناپاک ہو جاتا ہے اور اس کو پاک کرنا ضرروی ہو جاتا ہے ۔ پاک ہونے کے لئے پورے وجود کو دھونا ضروری ہے ۔سب سے پہلے ناپاک حصے کو دھونا ضروری ہے اس کے بعد وضو کر کے پورے وجود کو دھونا اور پورے جسم پر تین بار پانی بہانا ہے ۔
جب انسان ہمبستری کرے تو غسل کرنا ضرروی ہو جاتا ہے ۔جیسا کہ زیادہ تر رات کے وقت ہمبستری کی جاتی ھے تو میاں بیوی صبح اٹھتے ہی غسل کر سکتے ہیں ۔ اگر ممکن ہو
تو ہمبستری کے فوراً بعد بھی غسل کیا جا سکتا ہے ۔
غسل کے فوائد
غسل کرنے سے انسان کا جسم تروتازہ ہو جاتا ہے ۔ جسم کی غلاظت دور ہو جاتی ھے اور انسان کے دماغ کو سکون اور ہلکان محسوس ہوتی ھے ۔ سستی اور تھکان دور ہو جاتی ھے ۔ انسان خوش ہو کر اپنا کام کاج کرنے میں لگ جاتا ھے ۔
غسل کرنے سے انسان پر الله خوش ہوتا ہے اور انسان پر اپنی
رحمتیں اور برکتیں نازل فرماتا هے ۔
جب انسان اپنے کاج اور محنت مزدوری سے واپس گھر لوٹتا ھے تو اس کا جسم تھکان سے چُور ہو جاتا ھے تو غسل کرنے سے انسان کو سکون اور پورے وجود کی تھکان سے چھٹکارا مل جاتا ھے ۔ غسل کرنے کے بعد انسان کو سکون سے گہری نیند آ جاتی ھے اور وہ صحتمند بھی رہتا ھے ۔
غسل کے تین فرائض ہیں۔
کلی کرنا ؛ ناک میں پانی ڈالنا ؛ پورے جسم پر پانی بہانا
غسل کی پانچ سنتیں ہیں۔
دونوں گٹوں تک ہاتھ دھونا ؛ استنجا کرنا اور جس جگہ نجاست لگی ہو اسے دھونا ؛ ناپاکی دور کرنے کی نیت کرنا ؛ پہلے وضو کر لینا ؛ تمام بدن پر تین بار پانی بہانا
No comments:
Post a Comment
Thank you for your feedback.